Home›Books›Fiction and literature›Dervish: Iqbal Ki Yaad Mei (2nd Edition)
Dervish: Iqbal Ki Yaad Mei (2nd Edition) book cover

Dervish: Iqbal Ki Yaad Mei (2nd Edition)

No ratings yet
Rs 2,000
Ships from Lahore, arrives in 2–5 days
Courier charge is paid to the courier on delivery (TCS)
Cash on delivery available
Report a problem within 7 days of delivery
1
Best offer
Rs 2,000

Compare sellers

SellerConditionDeliveryPrice
Ferozsons
Lahore
New
2–5 days
Courier paid on delivery
Rs 2,000

More in Fiction and literature

Rumi East and West book cover
Rumi East and WestRs 1,495
The Love of Rumi book cover
The Love of RumiRs 1,295
Total
Rs 4,790

About Dervish: Iqbal Ki Yaad Mei (2nd Edition)

’’درویش: اقبالؒ کی یاد میں‘‘ اقبالؒ اور عرفان الحق صاحب کے افکار کی مماثلتوں کے تفصیلی مطالعہ کے نتیجے میں یہ خیال راسخ ہوا کہ یہ کتاب ’’درویش: اقبالؒ کی یاد…

’’درویش: اقبالؒ کی یاد میں‘‘ اقبالؒ اور عرفان الحق صاحب کے افکار کی مماثلتوں کے تفصیلی مطالعہ کے نتیجے میں یہ خیال راسخ ہوا کہ یہ کتاب ’’درویش: اقبالؒ کی یاد میں‘‘ تشکیل دی جائے۔ الحمدللہ! ’’بابا‘‘ کتاب کے بعد یہ دوسری کتاب ہے جو اُستاد ِمحترم کی نگرانی میں مکمل کی ہے۔ گویا عرفان صاحب مجھے قلم پکڑنا سکھا رہے ہیں... ؎ فیضِ نظر کے لیے ضبطِ سخن چاہیے حرفِ پریشاں نہ کہہ اہلِ نظر کے حضور اس کتاب کے پانچ حصے ہیں: ¡ اقبال سے ایک مکالمہ ¢ ذکر و فکرِ اقبال (لیکچرز) £ تفہیمات (سوال و جواب) ¤ بات سے بات (اقتباسات) ¥ نشستیں چند ہر کتاب کا ایک باطن ہوتا ہے۔ بظاہر تو یہ کتاب اقبالؒ کا تذکرہ معلوم ہو رہی ہے.... مگر جب آپ اس کے باطن میں اتریں گے تو یہ بتائے گی کہ علامہؒ ہم سے کیا چاہتے ہیں.... پھر فکرِ اقبالؒ کی روشنی میں سمجھائے گی کہ جہاد کیا ہے، فلاح کیا ہے، شہادت کیا ہے، ادب کیا ہے، اخلاق کیا ہے، بد اخلاقی کیا ہے، تلاوت کیا ہے، تارکِ قرآن ہونا کیا ہے، بصیرت کسے کہتے ہیں، بندۂ صحرائی کون ہے، صاحبِ آفاق کسے کہا گیا ہے، مصطفوی ہونے کا کیا مطلب ہے، رہ نوردِ شوق کون ہے، اندازِ عشق اور مظاہرِ عشق کیا ہیں، نماز کی اصل روح کیا ہے، تفرقہ کسے کہتے ہیں، آزادی کیا ہے، غلامی کیا ہے، طریق کسے کہتے ہیں، ایمان کیا ہے، عدل کیا ہے، فقر کیا ہے، ثقافت کیا ہے....؟ اس کے علاوہ یہ کتاب اقبالؒ کے تمام فلسفے کی بنیاد ”خودی“ کی سادہ اور آسان ترین تعریف سمجھائے گی، محمدؐ سے وفا کا طریقہ بتائے گی۔ اس کتاب میں آپ کو فارمولے ملیں گے؛ صوفی ازم کے، علمی ترقی کے، اعلیٰ ترین قدروں کو پانے کے۔ اس کتاب میں نشانیاں ملیں گی کہ علم کہاں سے حاصل ہو، کیسے حاصل ہو، علم کا مخزن کیا ہے، کون اس کو حاصل کرنے والے ہیں؟ اس حوالے سے تمام تشریحات بڑی مدلل اور اثر انگیز ہیں۔ علاوہ ازیں اللہ کو ڈھونڈنے کے لیے گائیڈنس ملے گی مگر کہیں علمیت کا رعب نظر نہیں آئے گا۔ سادہ انداز میں کی جانے والی باتیں عام فہم اور پُرتاثیر ہیں۔ جو عرفان الحق صاحب کا سب سے بڑا کمال ہی نہیں بلکہ کرامت ہے۔ دراصل محترم عرفان الحق نے اقبالؒ کی فکر کے کوڈ کھولے ہیں.... مثلاً اچھا انسان اور مومن بننے کے کوڈ، انسانی ترقی کے کوڈ، اللہ اور رسولؐ سے محبت کے کوڈ، مخلوقِ خدا سے وابستگی کے کوڈ، اولاد کی تربیت کے کوڈ، رشتوں کو نبھانے اور پروان چڑھانے کے کوڈ، اداروں کی مضبوطی کے کوڈ.... ہم اقبال کو محض شاعر سمجھ کر انجوائے کرتے ہیں، عرفان الحق صاحب اس سے بہت آگے کی بات کرتے ہیں.... کہ مقام و پیغامِ اقبالؒ کو سمجھنے اور اسے اپنی زندگیوں میں داخل کرنے کی ضرورت ہے۔ یہ کتاب ’’درویش... اقبال کی یاد میں‘‘ عرفان الحق صاحب کی اقبال سے فیض یابی اور محبّت کے ایک مظہر کے طور پر پیشِ خدمت ہے اور آپ کی تعلیمات کی ایک کڑی ہے۔ اس سلسلے میں امر شاہد اور گگن شاہد کے تعاون اور دلچسپی کو نہ سراہنا زیادتی ہو گی۔ بہت کم عرصے میں اس کتاب کا شائع ہو جانا بک کارنر جہلم کا مرہونِ منت ہے۔ رب تعالیٰ سے دُعا ہے کہ اس عاجزانہ کوشش کو قبولیتِ عام کی سند سے نوازیں۔ آمین! اے بادِ بیابانی! مجھ کو بھی عنایت ہو خاموشی و دل سوزی، سر مستی و رعنائی فرزانہ علی

Book details

Details of Dervish: Iqbal Ki Yaad Mei (2nd Edition)
LanguageUrdu

Ratings and reviews

No reviews yet. Reviews come only from customers who bought and received this book.

Customers also viewed

See all ›