
Hadees e Deegran
Compare sellers
| Seller | Condition | Delivery | Price | |
|---|---|---|---|---|
S Sang-e-Meel Publications Lahore | New | 2–5 days Courier paid on delivery | Rs 525Rs 700 |
More by Ahmad Mushtaq
About Hadees e Deegran
احمد مشتاق کا شمار اردو کے ان صاحب اسلوب شعراء میں ہوتا ہے جن کے ہاں موجود اثرپذیری نے صرف یہ کہ انھیں پڑھنے والوں کا وسیع حلقہ دیا بلکہ ان کی شاعری کی تخلیقی…
احمد مشتاق کا شمار اردو کے ان صاحب اسلوب شعراء میں ہوتا ہے جن کے ہاں موجود اثرپذیری نے صرف یہ کہ انھیں پڑھنے والوں کا وسیع حلقہ دیا بلکہ ان کی شاعری کی تخلیقی سطح نے معاصرین اور آنے والوں کو متاثر کرنے کے ساتھ ساتھ ان کی رجحان سازی
Trendsetting
بھی کی ہے۔
یہ بات الگ ہے کہ احمد مشتاق کی واحد شناخت ان کی شاعری ہی نہیں بلکہ ان کی ترجمہ نگاری بھی اسی درجہ اہم ہے۔ انھوں نے مقامی و عالمی ادب سے اپنے مطالعاتی شغف کے پیش نظر انگریزی، فارسی اور پنجابی زبانوں کے اہم شعرا اور فکشن نگاروں کے متعدد شعری و نثری فن پاروں کو اردو میں ترجمہ کرنے کے علاوہ کچھ رجحان ساز مصوروں پر لکھے گئے اہم مضامین کو بھی اردو کا قالب عطا کیا ہے۔ یہ ایک المیہ ہے کہ احمد مشتاق کی اس فکری و تخلیقی جہت کو تاحال کماحقہ توجہ نہیں مل سکی۔
اردو ادب کے سنجیدہ قاری کے لیے نوجوان محقق اور نقاد مشتاق احمد کا پہلا تعارف گزشتہ برس کے اوائل میں سامنے آنے والی ان کی اولین تحقیقی کارگزاری " آدمی ہمارا ( شعریات احمد مشتاق ) " سے ہوا تھا اور زیر نظر کتاب "حدیث دیگراں (احمد مشتاق کے شعری اور نثری تراجم ) " اسی سلسلے کی دوسری کڑی ہے ۔ پہلی بار انھوں نے احمد مشتاق کی شعریات کے حوالے سے آج تک دی گئی اہم تنقیدی آراؑ پر مبنی تمام تحریروں کو یکجا کیا تھا جبکہ اس مرتبہ تراجم کی ذیل میں ان کے تمام تر کام کو یکجا کر کے ایک اورتحقیقی خدمت سرانجام دی ہے ۔ ان کی یکے بعد دیگرے آنے والی یہ دونوں کتا میں بلاشبہ اس درجہ کی ہیں کہ اگر انھیں احمد مشاق کے مطالعات کے ضمن میں بنیادگزار بھی قرار دیا جائے تو بے جا نہ ہو گا ۔ یہ کتاب واقعی ایک وقیع اور قابل قدرتحقیقی کاوش ہے اور اردو ادب کے ان قارئین کے لیے نعمت غیر مترقبہ ثابت ہو گی جو عالمی ادب کی خوشہ چینی کے خوگر بھی ہیں۔
Book details
| Author | Ahmad Mushtaq |
|---|---|
| Publisher | Sang-e-Meel Publications |
| Language | Urdu |
| Pages | 264 |
| Published | 2021 |
| ISBN | 9789693533460 |
Ratings and reviews
No reviews yet. Reviews come only from customers who bought and received this book.








