
Talism-E-Hoshruba (Volume 1) (Urdu)
Only 4 left from this seller
Compare sellers
| Seller | Condition | Delivery | Price | |
|---|---|---|---|---|
R Readings Lahore | New | 2–5 days Courier paid on delivery | Rs 7,200Rs 8,000 |
More in Novels
About Talism-E-Hoshruba (Volume 1) (Urdu)
طلسمِ ہوشرُبا اردو کی مقبول ترین داستان، داستانِ امیر حمزہ، کا ایک جزو ہے اور اپنی جگہ ایک مکمل داستان بھی ہے۔ طلسمِ ہوشرُبا پہلی مرتبہ مطبع منشی نول کشور…
طلسمِ ہوشرُبا اردو کی مقبول ترین داستان، داستانِ امیر حمزہ، کا ایک جزو ہے اور اپنی جگہ ایک مکمل داستان بھی ہے۔ طلسمِ ہوشرُبا پہلی مرتبہ مطبع منشی نول کشور لکھنؤ سے سنہ ۱۸۸۴ میں شائع ہونا شروع ہوئی اور آٹھ جلدوں میں ۱۸۹۳ میں مکمل ہوئی۔ اس کی پہلی چار جلدیں سید محمد حسین جاہؔ اور آخری چار جلدیں احمد حسین قمر نے تالیف کیں۔ اس جدید اشاعت کے لیے طلسمِ ہوشرُبا کی آٹھ جلدوں میں ہر جلد کو تین حصّوں میں تقسیم کیا گیا۔ زیرِ نظر کتاب ان مجوّزہ چوبیس جلدوں کے سلسلے کی پہلی کتاب ہے۔
پراجیکٹ ہوش رُبا کے بارے میں یہاں پڑھیے۔
عنوان: طلسمِ ہوش رُبا (اردو) مولف: سید محمد حسین جاہ مرتب: مشرف علی فاروقی فرہنگ: عبدالرشید تراجم فارسی اشعار: احمد محفوظ ناشر: کتاب (پرائیویٹ) لمیٹڈ سیریز: اردو کلاسیکی ادب صفحات: 544 جلد اول طبع: مجلد ISBN: 978-969-616-079-3 قیمت (پاکستان): PKR 8,000 قیمت (بیرونِ ملک): US$60 + Shipping by FedEx/DHL Shipping Rates for Overseas Orders (Subject to Change)* Email us at: [email protected] for overseas orders
مولفینِ طلسمِ ہوش ربا (نول کشوری روایت)
سید محمد حسین جاہؔ (سنِ پیدائش ؟- سنِ وفات ۱۸۹۱-۱۸۹۳؟) ان کے والد سید غلام حسین علمِ رمل کے عالم تھے اور وہی ان کا پیشہ بھی تھا۔ محمد حسین جاہ لکھنؤ میں نثرخوانی اور داستان گوئی کرتے تھے۔ انھیں نثرخوانی میں میر فداعلی فدا سے تلمذ تھا اور فنِ خوش نویسی میں وہ منشی اشرف علی اشرف کے شاگرد تھے۔ طلسمِ ہوشرُبا (نول کشوری روایت) کی پہلی چار جلدوں سے قبل انھوں نے ایک مختصر داستان طلسمِ فصاحت کے نام سے بھی لکھی۔
احمد حسین قمر (سنِ پیدائش ؟- سنِ وفات ۱۹۰۱) سنہ ۱۸۵۷کی جنگِ آزادی میں احمد حسین قمر کے دو بھائی کام آئے۔ ذریعۂ معاش کے طور پر انھوں نے وکالت کی سند حاصل کرنا چاہی لیکن اس میں کامیابی نہ ہونے پر انھوں نے نثاری اور داستان گوئی کا پیشہ اختیار کیا۔ قمر نے طلسمِ ہوشرُبا (نول کشوری روایت) کی آخری چار جلدوں کے علاوہ کچھ اور داستانیں بھی لکھیں۔
Book details
| Author | Muhammad Husain Jah |
|---|---|
| Publisher | Kitab (Private) Ltd |
| Language | Urdu |
| Pages | 521 |
| Format | Hardcover |
| ISBN | 9789696160793 |
Ratings and reviews
No reviews yet. Reviews come only from customers who bought and received this book.








