Home›Books›Fiction and literature›Novels›Aik Tees Saala Aurat
Aik Tees Saala Aurat book cover

Aik Tees Saala Aurat

No ratings yet
Rs 1,200
Ships from Lahore, arrives in 2–5 days
Courier charge is paid to the courier on delivery (TCS)
Cash on delivery available
Report a problem within 7 days of delivery
1
Best offer
Rs 1,200

Compare sellers

SellerConditionDeliveryPrice
Ferozsons
Lahore
New
2–5 days
Courier paid on delivery
Rs 1,200

More in Novels

A Little Life by Hanya Yanagihara book cover
A Little LifeRs 2,291
Total
Rs 4,791

About Aik Tees Saala Aurat

انعام ندیم 1967ء میں شہداد پور، سندھ میں پیدا ہوئے، وہ ایک متنوع ادبی شخصیت کے مالک ہیں۔ 2023ء میں ان کی غزلوں کا مجموعہ ’’درِ خواب‘‘ اور 2025ء میں نظموں کا…

انعام ندیم 1967ء میں شہداد پور، سندھ میں پیدا ہوئے، وہ ایک متنوع ادبی شخصیت کے مالک ہیں۔ 2023ء میں ان کی غزلوں کا مجموعہ ’’درِ خواب‘‘ اور 2025ء میں نظموں کا مجموعہ ’’تصویر میں چلتا آدمی‘‘ کے عنوان سے شائع ہوا۔ اگرچہ انھوں نے اپنے ادبی سفر کا آغاز شاعری سے کیا، تاہم بعد ازاں اپنے یکے بعد دیگرے شائع ہونے والے ادبی تراجم کی بدولت انھوں نے اُردو کے معروف اور ممتاز مترجمین کی صفِ اوّل میں جگہ بنا لی۔ انھوں نے متعدد ادبی متون، بالخصوص فکشن کا انگریزی سے اُردو میں ترجمہ کیا ہے۔ ان کے قابلِ ذکر ترجموں میں عمر شاہد حامد کے ناول “The Prisoner”، ربی سنکر بل کے دو ناولوں “Dozakhnama” اور “A Mirrored Life” اور میورئیل موفروئے کے “Rumi’s Daughter” کے علاوہ نوبیل انعام یافتہ ہسپانوی ادیب گابریئل گارسیا مارکیز کے گمشدہ ناول “Until August” کا اُردو ترجمہ شامل ہے۔ انعام ندیم نے مارکیز کی کُل کہانیوں کا بھی اُردو میں ترجمہ کیا جو ’’ساری کہانیاں‘‘ کے عنوان سے 2025ء میں شائع ہوا۔ اس مجموعے میں مارکیز کی تمام کہانیاں ایک ہی جلد میں، ان کی ہسپانوی زبان میں اصل اشاعت کی زمانی ترتیب کے مطابق شائع کی گئی ہیں۔ انعام ندیم نے آصف فرخی کے بارے میں ایک انتھالوجی، ذکیہ مشہدی کی منتخب کہانیاں، شاعر اکبر معصوم کی کلیات اور پاکستان میں اُردو نثری نظموں کا ایک انتخاب بھی مرتب کیا ہے۔ انھوں نے مشہور ہندی افسانہ نگار بھیشم ساہنی کی کہانیوں کے ایک انتخاب کا بھی ترجمہ کیا، ان کا یہ انتخاب بعد ازاں دسویں یو بی ایل لٹریچر اینڈ آرٹس ایوارڈ کے لیے شارٹ لسٹ کیا گیا۔ انعام ندیم کو متعدد ادبی اعزازات سے نوازا گیا جن میں ان کے پہلے شعری مجموعے ’’درِ خواب‘‘ پر ملنے والا عکس خوشبو ایوارڈ، “A Mirrored Life” کے اُردو ترجمے ’’آئینہ سی زندگی‘‘ پر ملنے والا یو بی ایل لٹریری ایوارڈ 2021ء برائے ترجمہ اور “Rumi’s Daughter” کے ترجمے ’’دُخترِ رومی‘‘ پر ملنے والا ڈاکٹر جمیل جالبی ایوارڈ 2024 ءبرائے ترجمہ شامل ہیں۔ ایک شاعر، ادیب ، مترجم اور مرتب کی حیثیت سے انعام ندیم کی ایک درجن سے زائد کتب شائع ہو چکی ہیں۔ وہ کراچی میں مقیم ہیں اور درس و تدریس سے منسلک ہیں۔

Book details

Details of Aik Tees Saala Aurat
LanguageUrdu

Ratings and reviews

No reviews yet. Reviews come only from customers who bought and received this book.

Customers also viewed

See all ›