Home›Books›Fiction and literature›Short stories and afsana›Raakh Se Likhi Gai Kitaab
Raakh Se Likhi Gai Kitaab by Dr. Nasir Abbas Nayyer book cover

Raakh Se Likhi Gai Kitaab

by Dr. Nasir Abbas Nayyer · ISBN 9789693531657
No ratings yet
Rs 1,050Rs 1,400-25%
Ships from Lahore, arrives in 2–5 days
Courier charge is paid to the courier on delivery (TCS)
Cash on delivery available
Report a problem within 7 days of delivery
1
Best offer
Rs 1,050

Compare sellers

SellerConditionDeliveryPrice
New
2–5 days
Courier paid on delivery
Rs 1,050Rs 1,400

More by Dr. Nasir Abbas Nayyer

Jab Tak Hai Zameen by Dr. Nasir Abbas Nayyer book cover
Jab Tak Hai ZameenRs 675
Total
Rs 6,225

About Raakh Se Likhi Gai Kitaab

دو سال قبل جب معاصر عہد کے ممتاز نقاد ناصر عباس نیر کا پہلا افسانوی مجموعہ خاک کی مہک شایع ہوا تو اردو دنیا کے لیے یہ ایک خبر تھی، بڑی خبر۔ اسے انھی توقعات کے…

دو سال قبل جب معاصر عہد کے ممتاز نقاد ناصر عباس نیر کا پہلا افسانوی مجموعہ خاک کی مہک شایع ہوا تو اردو دنیا کے لیے یہ ایک خبر تھی، بڑی خبر۔ اسے انھی توقعات کے ساتھ پڑھا گیا جو ان کی راہ ساز تنقیدی کتب نے پیدا کر رکھی تھیں۔ اس افسانوی مجموعے کو بھی ایک مختلف اور یکسر نئے ذائقے کا حامل سمجھا گیا جس میں کچھ نئے تجربات بھی تھے، اسلوب، تیکنیک اور بیانیے کے۔ حکایات جدید و مابعد جدید کے عنوان سے ایک بالکل نیا قسم کا افسانوی بیانیہ متعارف کروایا گیا۔ اس کے ایک برس بعد فرشتہ نہیں آیا شایع ہوئی۔ اس کا استقبال پہلے مجموعے سے بھی بڑھ کر کیا گیا۔

اب 2018 میں دوسرے مجموعے کے ٹھیک ایک سال بعد راکھ سے لکھی گئی کتاب کے عنوان سے تیسرا مجموعہ سامنے آیا ہے جو پہلے دونوں مجموعوں سے مختلف بھی ہے اور ایک نئی دنیا سے قاری کو متعارف کرواتا ہے۔ مصنف کے تخلیقی وفود کی شدت قاری کو حیرت میں ڈالتی ہے اور موضوعات کا تنوع، ان کی پیشکش کا منفرد اسلوب ،کرداروں کی گہری نفسی، وجودی حالتوں کا نہایت پر اثر انکشاف کہیں قاری پر صدمے کی کیفیت طاری کرتا ہے اور کہیں صدمہ انگیز مسرت کی کیفیت۔ افسانہ نگار سماج کے لاشعور میں پناہ گزین عفریتوں کو کہیں قصے کی پرانی روایت میں منکشف کرتا ہے اور کہیں نفسی طلسمی حقیقت نگاری کے اس اسلوب میں سامنے لاتا ہے جو اردو افسانے میں اس سے پہلے نہیں برتا گیا۔ یہ اس آدمی کی راکھ سے لکھی گئی کتاب ہے جس نے اپنے اور دوسروں کے پیدا کردہ عفریتوں کا کھلی آنکھوں سے سامنا کرنے کی جرات کی۔

Book details

Details of Raakh Se Likhi Gai Kitaab
AuthorDr. Nasir Abbas Nayyer
PublisherSang-e-Meel Publications
LanguageUrdu
Pages160
Published2018
ISBN9789693531657

Ratings and reviews

No reviews yet. Reviews come only from customers who bought and received this book.

Customers also viewed

See all ›