Home›Books›Biography and autobiography›Irfan Bhai aur Mein (Urdu)
Irfan Bhai aur Mein (Urdu) by Shahid Siddiqui book cover

Irfan Bhai aur Mein (Urdu)

by Shahid Siddiqui · Hardcover · ISBN 9789696627180
No ratings yet
Rs 1,620Rs 1,800-10%
Ships from Lahore, arrives in 2–5 days
Courier charge is paid to the courier on delivery (TCS)
Cash on delivery available
Report a problem within 7 days of delivery
1

Only 4 left from this seller

Best offer
Rs 1,620

Compare sellers

SellerConditionDeliveryPrice
Readings
Lahore
New
2–5 days
Courier paid on delivery
Rs 1,620Rs 1,800

More in Biography and autobiography

About Irfan Bhai aur Mein (Urdu)

ادیب، شاعر، صحافی، معلم، سیاست دان، وزیر۔ نجیب الطرفین خانوادے میں پیدا ہونے کا شرف اپنی جگہ، عرفان صدیقی بہ ہر اعتبار ایک نادرِ روزگار شخص تھے۔ یہ ان کے جانے…

ادیب، شاعر، صحافی، معلم، سیاست دان، وزیر۔ نجیب الطرفین خانوادے میں پیدا ہونے کا شرف اپنی جگہ، عرفان صدیقی بہ ہر اعتبار ایک نادرِ روزگار شخص تھے۔ یہ ان کے جانے کے دن نہیں تھے۔ پر معلوم نہیں آسماں نشیں کو ایسے باکمال، بے مثل لوگوں کو پاس بلانے کی ایسی عجلت کیوں رہتی ہے۔ گھر کی گواہی سب سے معتبر ہوتی ہے۔ عرفان صدیقی کی داستانِ حیات پر مشتمل یہ کتاب ان کے برادرِ خُرد ڈاکٹر شاہد صدیقی کی نوشتہ ہے۔ خود ڈاکٹر صاحب کئی کتابوں کے مصنف ہیں، ان کا شمار ادب، تاریخ اور تعلیم کے معدودے چند نام ور افراد میں ہوتا ہے۔ کوئی شبہ نہیں کہ ان کی یہ تازہ ترین تحریر خاص و عام خصوصاً نوجوانوں کے لیے چراغِ راہ کی حیثیت رکھتی ہے۔ اور یہ تو ابتدا ہے، عرفان صدیقی کی ذاتِ والا صفات پر بہت کچھ لکھا جائے گا، لکھا جانا چاہیے، کہ جست جوئے علم، جہدِ پیہم، عزمِ مصمم اور ایثار پیشگی کی خوبیاں ان پر تمام تھیں۔ شَکیل عادل زادہ

عرفان صدیقی ایک جامع الصفات شخصیت، ایک صاحب ِعلم، باوقار اور ہر دل عزیز استاد، نوائے وقت اور جنگ جیسے قومی اخباروں کے باخبر اور صاحب طرز کالم نگار ،نقشِ خیال کے خالق، حرمین شریفین کے بے مثال سفر نامے مکہ مدینہ کےسعادت نگار، اپنے پُرماجرا زمانے کے نامور رفتگاں کے خاکوں میں مثالیوں کی یادوں کے محافظ، دل و دنیا کے تصادم سے ظہور پانے والی شعری دستاویز ’’گریز پا موسموں کی خو شبو‘‘ کے دلآویز شاعر، متعدد نثری کتابوں کی میراث وقت کے سپرد کرنےوالے قلم کار، ہتھکڑی کی تادیب وجبر کے باوجود اپنے موقف پر ثابت قدم رہنے والے۔ مسلم لیگ( ن) سے وابستگی، ایوانِ صدارت کی ترجمانی اور ایوانِ سیاست میں مصروف عملی زندگی ۔ میرے لیےوہ ایک مخلص، شفیق، مہربان، وفادار اورقابل اعتبار دوست ۔ میں ان کے لیے ہمیشہ دُعا گزار ہوں۔ ڈاکٹر شاہدصدیقی پاکستان کے جہانِ علم ودانش کے نامور سکالر اور تعلیم و تعلّم کے قومی اور بین الاقوامی منظر نامے کی بہت قابلِ احترام شخصیت ہیں۔ باعثِ طمانیت و ستائش امر ہے کہ انھوں نے اپنے برادر ِ بزرگ کے احوال و آثار پر ایک جامع دستاویز مرتب کی ہے۔ پاکستانیت کے حوالے سے اہلِ وطن اس کتاب سے فیض یاب ہوں گے، مجھے اس کا یقین ہے۔ اِفتخار عارف

نوے کی دہائی کے وسط میں جب مَیں نے عرفان صدیقی کو پڑھنا شروع کیا تو وہ ہماری مفروضہ سیاسی لکیر کے دوسری طرف کھڑے تھے۔ وقت بدلا۔ 12 اکتوبر 1999ء کی رات ریاست نے بندوق اٹھا کر اپنا استمراری جرم دُہرایا، عرفان صدیقی لشکرِ مزاحمت کی صفوں میں تھے۔ ریاست کا جرم بہت سے رنگ بدلتا 2018ء تک آ پہنچا۔ وقت نے تب تک بغیر آہٹ کیے ہمیں بہت کچھ سمجھا دیا تھا۔ 27جولائی 2019 ء کی صبح خبر آئی کہ کارندۂ سرکار نے عرفان صدیقی کو گرفتار کر لیا۔ خوف کا یہ عالم تھا کہ ملک کے بڑے اخبارات نے عرفان صدیقی کی تحریریں شائع کرنے سے انکار کر دیا ۔ میں نے کسی قدر جھجکتے ہوئے رابطہ کیا اور عرض کی کہ میرا پلیٹ فارم ان کے کالموں کے لیے حاضر ہے۔ انھوں نے کمال مہربانی سے اپنی تحریریں بھیجنا شروع کر دیں۔ اس دوران کچھ ملاقاتیں ہوئیں۔ مارچ2021 ء میں عرفان صاحب کا ایوانِ بالا میں ورود گدلی سیاست کی بدرو میں ٹھنڈے میٹھے دھارے کی نمود تھا۔ اس کم فہم درویش کے لیے عرفان صدیقی اب احترام کے بلند ترین زینوں پر ایستادہ ایک چھتنار پیڑ تھے۔ افسوس کہ نشاط کی یہ کیفیت وقفۂ مستعجل تھی۔ 10 نومبر 2025 ء کی رات یہ شاہ بلوط وقت کے دستِ سفاک کی نذر ہو گیا۔ بھائی عرفان صدیقی کی یاد اب ایک قدآور ہم وطن اور قابلِ احترام سیاست دان سے محرومی کا ملال ہے ۔ میں برادرِ عزیز ڈاکٹر شاہد صدیقی کا شکر گزار ہوں کہ انھوں نے اپنی یادگاری تصنیف ’’عرفان بھائی اور مَیں‘‘ کے لیے اس رفتیدہ چھائوں کی شکر گزاری کا موقع عنایت کیا۔ وجاہت مسعود

Book details

Details of Irfan Bhai aur Mein (Urdu)
AuthorShahid Siddiqui
PublisherBook Corner
LanguageUrdu
Pages271
FormatHardcover
ISBN9789696627180

Ratings and reviews

No reviews yet. Reviews come only from customers who bought and received this book.

Customers also viewed

See all ›